نوشہرہ ورکاں:اسسٹنٹ کمشنر کی سربراہی میں صفائی کے حوالے سے واک
نوشہرہ ورکاں ( تحصیل رپورٹر، نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر سعدیہ جمال کی زیر قیادت انسداد کوڑا کرکٹ مہم کی آگاہی واک نکالی گئی۔۔
، واک کا مقصد شہریوں میں صفائی کا شعور اجاگر کرنا تھا واک میں چیف آفیسر میونسپل کمیٹی خالد رشید ، تحصیلدار عثمان غنی ،جنرل سیکرٹری پریس کلب خالد نذیر مصطفائی ، ڈپٹی ڈی ای او ایجوکیشن بلال خاں ، ریسکیو 1122 کے جوانوں سمیت اساتذہ اور طلبا نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔