نورکوٹ میں جدید ڈرائیونگ سکول اور لائسنس برانچ قائم

نورکوٹ میں جدید ڈرائیونگ سکول اور لائسنس برانچ قائم

آر پی او خرم شہزاد کا شکرگڑھ، نارووال کا دورہ ، پولیس سٹیشن چک امرو کا معائنہ

گوجرانوالہ(کرائم رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسر خرم شہزاد حیدر وڑائچ نے گزشتہ روز ضلع نارووال کا دورہ کیا۔ دورانِ دورہ آر پی او نے ایس ڈی پی او آفس شکرگڑھ، نارووال، مال خانہ شکرگڑھ اور پولیس سٹیشن چک امرو کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے فرنٹ ڈیسک، حوالات، مال خانہ اور ریکارڈ کا جائزہ لیا اور ان شعبہ جات کو مزید بہتر، مؤثر اور عوام دوست بنانے کے لیے احکامات جاری کیے ۔آر پی او نے پولیس افسر وں کو ہدایت کی کہ تھانوں میں آنے والے سائلین سے خوش اخلاقی، عزت و احترام اور پیشہ ورانہ انداز میں پیش آیا جائے جبکہ ریکارڈ اور دیگر انتظامی امور کو شفاف اور بروقت رکھا جائے ۔ آر پی او نے شکرگڑھ میں کھلی کچہری کا بھی انعقاد کیا سائلین کے مسائل غورسے سنے اور متعلقہ افسر وں کو موقع پر ہی مسائل کے فوری اور قانونی حل کے احکامات جاری کیے ۔ بعد ازاں آر پی او نے نورکوٹ میں پولیس خدمت مرکز، جدید ڈرائیونگ سکول اور لائسنس برانچ کا افتتاح کیا۔ نورکوٹ میں قائم پولیس خدمت مرکز شہریوں کو ایک ہی چھت تلے مختلف پولیس سہولیات فراہم کرے گا جبکہ جدید ڈرائیونگ سکول میں تربیت حاصل کرنے کے بعد شہری اسی مقام سے باآسانی ڈرائیونگ لائسنس بھی حاصل کر سکیں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں