گجرات شہرکومسلم لیگ کاگڑھ بنائیں گے :علی ابرار جوڑا
یونین کونسلز میں یوتھ ونگ متحرک ، اچھی شہرت کے نوجوانوں کوآگے لائینگے
گجرات(سٹی رپورٹر ، نامہ نگار )پاکستان مسلم لیگ ق یوتھ ونگ سٹی گجرات کا اہم اجلاس، یوتھ ونگ سٹی گجرات کا ایک اہم اجلاس پاکستان مسلم لیگ کے سٹی صدر چوہدری علی ابرار جوڑا کی زیرِ قیادت جوڑا ہاؤس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پارٹی امور، بالخصوص سوشل میڈیا کو مؤثر بنانے اور یوتھ ونگ کو مزید منظم اور فعال کرنے کے حوالے سے غور و خوض کیا گیا۔ علی ابرارجوڑا نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ویژنری قائد صوبائی وزیر شافع حسین کے بے لوث خدمت وتابعداری مشن کی آبیاری کرتے ہوئے گجرات شہرکومسلم لیگ کاگڑھ بنائیں گے ، انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کومتحد ومنظم کرتے ہوئے مسلم لیگ کے پلیٹ فارم پراکٹھاکرنا ہمارا ٹارگٹ ہے جس کے لئے تمام وسائل بروئے کارلائیں گئے ، عوامی خدمت ومسائل کاحل ہماری ترجیح ہے مثبت اورتعمیری سرگرمیوں کوفروغ دیتے ہوئے گجرات شہرکی تمام یونین کونسلز میں یوتھ ونگ کومتحرک وفعال بناتے ہوئے اچھی شہرت کے حامل نوجوانوں کوآگے لائیں گے ۔