شہر میں70سال پرانے سیوریج کی تبدیلی،32ارب روپے کے منصوبے پر کام شروع

شہر میں70سال پرانے سیوریج کی تبدیلی،32ارب روپے کے منصوبے پر کام شروع

ماضی میں واسا افسروں کی غفلت کے باعث ہر سال کروڑوں روپے خرچ ہونے کے با وجود اہم شاہراہوں اور رہائشی علاقوں میں بوسیدہ پائپ لائنوں کی تبدیلی نہ ہوسکی،سڑکوں کی تعمیر بھی ادھوری

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)گوجرانوالہ شہر کا70 سال پرانا سیوریج سسٹم شہریوں کیلئے پریشانی کا باعث بن گیا پنجاب حکومت نے عوامی مشکلات کے حل کیلئے 32 ارب روپے کے ترقیاتی پیکج واسا کی زیر نگرانی شروع کرد ئیے ،ماضی میں واسا افسروں کی غفلت کے باعث اہم شاہراہوں اور رہائشی علاقوں میں بوسیدہ پائپ لائنوں کی تبدیلی نہ ہوسکی ،چنددا قلعہ کے میگا پراجیکٹ سمیت بیشتر مقامات پر سڑکوں کی تعمیر ادھو ر ی پڑی ہے جس کے باعث شہر کے خراب سیوریج سسٹم سے شہری پریشان ہیں، سیوریج کی بحالی کیلئے ماضی کی حکومتیں ہر سال واسا کو 65 کروڑ سے 90کروڑ روپے کے فنڈز جاری کرتی رہیں ،اس کے علاوہ بلدیاتی اداروں اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی زیر نگرانی بھی کروڑوں روپے خرچ کئے گئے لیکن سیوریج سسٹم درست نہ ہوسکا۔ گوجرانوالہ میں چند گھنٹے کی بارش سے شہر کے بارونق علاقے پانی میں ڈوب جاتے ہیں ، حکومت نے 70 سال پرانے سیوریج سسٹم کی تبدیلی اور جدید پائپ لائن سسٹم کی تنصیب کیلئے واسا کو32 ارب روپے کا میگا ترقیاتی پیکج دیا ہے جس کیلئے واسا نے کام شروع کردیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں