علی پورچٹھہ:ڈکیتی میں مزاحمت پر فائرنگ سے دکاندار زخمی

علی پورچٹھہ:ڈکیتی میں مزاحمت  پر فائرنگ سے دکاندار زخمی

علی پورچٹھہ (تحصیل رپورٹر )نواحی علاقہ ساروکی چیمہ میں واردات کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دکاندار زخمی ہو گیا جبکہ ملزم فرار ہو گئے ۔

ساروکی چیمہ کے رہائشی 50سالہ افضال احمد کی دکان پر گزشتہ رات دو ڈاکو موٹرسائیکل پر آئے اور لوٹنے کی کوشش کی ۔ اسی دوران افضال احمد نے اپنی حفاظت کے لیے کاؤنٹر کے نیچے رکھا پسٹل اٹھانے کی کوشش کی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔زخمی کو تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال وزیرآباد منتقل کر دیا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں