ملک کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے والوں کا خاتمہ کیا جائے :احمد حسن

ملک کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے  والوں کا خاتمہ کیا جائے :احمد حسن

گجرات (نامہ نگار،سٹی رپورٹر)صدر گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری احمد حسن مٹو نے کہا ہے کہ۔۔۔

تاجر برادری دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خلاف مادرِ وطن کے تحفظ کے لیے پاک افواج کی پرعزم کاوشوں کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتی ہے ۔آپریشن غضب للحق ریاست کے اس غیرمتزلزل عزم کا مظہر ہے کہ فتنہ الخوارج اور ملک کے امن، استحکام اور معاشی مستقبل کو نقصان پہنچانے والے تمام عناصر کا مکمل خاتمہ کیا جائے ۔ پائیدار معاشی ترقی صرف اسی صورت ممکن ہے جب ملک میں امن، سلامتی اور قومی یکجہتی کا مضبوط ماحول موجود ہو،ہم سب امن، سلامتی اور خوشحالی کے لیے متحد ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں