عثمان نصیر پال کو پنجاب بار کونسل کا لائسنس ملنے پر گرینڈ افطار ڈنر

عثمان نصیر پال کو پنجاب بار کونسل  کا لائسنس ملنے پر گرینڈ افطار ڈنر

گجرات(سٹی رپورٹر ، نامہ نگار )چیف ایگزیکٹو این جی ایس فین نصیر الدین پال کے بیٹے ،سابق چیئرمین پیفما غیاث الدین پال اور شمس الدین پال کے بھتیجے عثمان نصیر پال ایڈووکیٹ کو پنجاب بار کونسل کا لائسنس ملنے کی خوشی میں گرینڈ افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔

اس موقع پر سابق صدر ڈسٹرکٹ بار صابر علی چیمہ‘طاہر صادق بٹ، جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار مرزا کاشف بیگ، ریحان نسیم سیٹھی‘ سابق چیئرمین پیفما ملک صفدر حسین‘ صدر پریس کلب سید نوید شاہ، جنرل سیکرٹری داؤد شفیع بٹ و دیگر نے شرکت کی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں