اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ سعدیہ جمال لیگی رہنما مد ثر قیوم کا دورہ سہولت بازار

 اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ سعدیہ جمال  لیگی رہنما مد ثر قیوم کا دورہ سہولت بازار

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )لیگی رہنما حاجی مدثر قیوم ناہرا نے اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں سعدیہ جمال کے ہمراہ سہولت بازار کا دورہ کیا

 جہاں انہوں نے مختلف سٹالز پر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور معیار کا جائزہ لیا اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق سہولت بازاروں کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں