بجلی او ر گیس کے بھاری بلز ، رمضان المبارک اور عید الفطر کی خوشیاں مانند پڑ گئی۔

بجلی او ر گیس کے بھاری بلز ، رمضان المبارک اور عید الفطر کی خوشیاں مانند پڑ گئی۔

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )بجلی او ر گیس کے بھاری بلز ، رمضان المبارک اور عید الفطر کی خوشیاں مانند پڑ گئی۔

حکومت کی جانب سے بھجوائے گئے بجلی اور گیس کی بھاری بلز نے عوام کی رمضان المبار ک اور عید الفطر کی خوشیاں چھین لئے ۔ حکومت کی جانب سے رمضان المبارک میں گیس کا10 سے 15 ہزار روپے جبکہ بجلی کا دو سو یونٹ کا بل 9سے 12 ہزار روپے بھجواد یا گیا جبکہ پہلے عام صارف کو گیس کا بل ایک ہزار سے 3ہزا ر روپے تک بھجوایا جاتا تھا جو ا س ماہ 10سے 15ہزار روپے بھجوایا گیا جبکہ بجلی کا بل 200یونٹ کا بل 5سے 7ہزار روپے بھجوایا جاتا تھا جو اب 9سے 12ہزار روپے تک بھجوایا گیا ہے شہریوں نے حکومت کی جانب سے بھجوائے گئے بھاری بلز پر سراپا احتجا ج ہیں۔ عوام کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک اور عید الفطر میں فیملی اور بچوں کو عید کی خوشیاں دیں یا بھاری بل ادا کریں۔رمضان المبارک میں بجلی اور گیس کی بھاری بلز کی وجہ سے مہنگائی کا طوفان برپا ہوچکا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں