بینکوں کی جانب سے شہریوں کو نئے کرنسی نوٹ نہ مل سکے
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ) کمرشل بینکوں کی جانب سے شہریوں کو نئے کرنسی نوٹ نہ مل سکے ۔
عید الفطر سے قبل اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کمرشل بینکوں کواربوں روپے کے 10،20،50،100،500اور ایک ہزار روپے نئے کرنسی نوٹ بھجوادئیے ہیں جو اکاؤنٹ ہولڈر اور شہریوں کو باآسانی دستیاب ہونگے لیکن کمرشل بینکوں کا عملہ نئے کرنسی نوٹ مارکیٹ میں بلیک میں فروخت کررہے ہیں اور بینکوں میں آنے والے صارفین کو بتایا جارہاہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے نئے کرنسی نوٹ نہیں آئے ۔ شہریوں افتخار احمد، طارق جاوید، عبدالقیوم، ندیم اقبال، شاہد سلیم، عظیم اقبال، حذیفہ، تسلیم احمد، منیب احمد، محمد علی، محمد تقی، قاسم چاندودیگر نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ شہریوں کو نئے کرنسی نوٹوں کیلئے 8877 کوڈ والا سسٹم بحال کیا جائے تاکہ صارفین کو مسیج کے ذریعے اپنے اپنے بینکوں میں باآسانی10،20،50،100روپے کرنسی نوٹوں کی کاپی مل سکے ۔