والدین کی خدمت پر حج ادا سے زیادہ ثواب ملتا ہے :اجمل رضا قادری
راہوالی (نمائندہ دنیا )والدین کی خدمت کرنے پر حج ادا کرنے سے زیادہ ثواب ملتا ہے ان خیالات کا اظہار ۔
علامہ پیر محمد اجمل رضا قادری نے مرکز اصلاح معاشرہ میں عوام کے اجتماع سے خطاب کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سب سے بڑی رضا اﷲ کی رضا ہے جس میں والدین کی خوشنودی بھی لازم ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں ہمیشہ فضل الٰہی کے متلاشی رہنا چاہیے اﷲ کا کرم ہوجائیگا اور دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل ہوگی ۔