سمبڑیال 6:ارب روپے زائد کے ترقیاتی پیکیج پر کام شروع

سمبڑیال 6:ارب روپے زائد کے ترقیاتی پیکیج پر کام شروع

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق نے سمبڑیال کا دورہ کیا اور 6.37 ارب روپے کے ترقیاتی پیکیج کے تحت مختلف منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا۔

 رکن صوبائی اسمبلی حنا ارشد وڑائچ بھی موجود تھیں۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے میاں ذیشان رفیق وزیر نے کہا کہ مریم نواز شریف کے وژن \'سوہنا پنجاب\' منصوبہ کے تحت سمبڑیال میں ترقیاتی پروگرام کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا جسکا مقصد شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور جدید طرز کی شہری ترقی کو یقینی بنانا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اس پیکیج کے تحت سیوریج سسٹم کی اپ گریڈیشن، بارشی پانی کے نکاس کے مؤثر انتظامات ، واٹر سپلائی سسٹم، گلیوں کی تعمیر نو، سٹریٹ لائٹس کی سولرائیزیشن اور سڑکوں کی بہتری پر خصوصی توجہ دی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں کی تکمیل سے شہری مسائل میں کمی آئے گی ۔ بلکہ کاروباری سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔انہوں نے کہا کہ 100 سال کی معیاد والے سیوریج پائپ استعمال کر رہے ہیں جو پہلے کبھی نہیں لگائے گئے جبکہ بارش کے پانی کو محفوظ بنانے کیلئے انڈر گراؤنڈ واٹر ٹینک بنائیں گے جو بنیادی طور پر جدید ممالک میں استعمال ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت 2050 کی آبادی کو مدنظر رکھ کر منصوبہ بندی کر رہی ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں