ڈپٹی کمشنر کا سبزی و پھل منڈی کھیالی کا دورہ، نیلامی کا جائزہ
گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے سبزی و پھل منڈی کھیالی کا دورہ کیا
اس موقع پر ای اے ڈی اے مارکیٹ کمیٹی عمران اور سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی منیر باجوہ اور دیگر ہمراہ تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے پھلوں اور سبزیوں کی نیلامی / بولی کا جائزہ لیا، پھلوں اور سبزیوں، آلو، ٹماٹر، پیاز، ادرک سمیت دیگر پھلوں اور سبزیوں کی طلب کے مطابق رسد کے حوالے سے مارکیٹ کمیٹی حکام سے بریفنگ لی۔ منڈی میں پھٹریہ شاپس کا بھی معائنہ کیا، قیمتوں کو اور صفائی ستھرائی ،تجاوزات کا جائزہ لیا اور تمام ریڑیوں، د کانوں اور پھٹریہ شاپس پر بڑے سائز میں نرخ نامے آویزاں کرنے کی بھی ہدایت کی۔