آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی و امریکی حملے میں شہادت دہشتگردی :ناصر کلیر
وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )جماعت اسلامی وزیرآباد کے ضلعی امیر ناصر محمود کلیر نے کہا ہے کہ۔۔۔
آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی اسرائیلی و امریکی جارحانہ حملے میں شہادت کھلی دہشت گردی ہے یہ ایران یا شیعہ مسلک پر نہیں بلکہ امتِ مسلمہ پر حملہ ہے اور عالمی امن کے خلاف کھلی جارحیت ہے ۔انہوں نے کہا کہ آیت اللہ سید علی خامنہ ای پوری امتِ مسلمہ کے لیے استقامت، حریت اور مزاحمت کی علامت تھے ۔ وہ فلسطینی مزاحمت کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت کرتے رہے ۔