صفائی‘ نکاسی آب کے انتظامات مثالی ہونے چاہئیں :عبد الرزاق

 صفائی‘ نکاسی آب کے انتظامات مثالی ہونے چاہئیں :عبد الرزاق

حافظ آباد (نامہ نگار ، نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق نے کسوکی، وچھوکی دھنی، کوٹ حسن خاں سمیت مختلف دیہات کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی ستھرائی نکاسی آب کے کاموں کا جائزہ لیا ۔

ڈپٹی کمشنر نے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسر وں اور فیلڈ سٹاف کو ہدایت کی کہ شہری علاقوں کی طرح دیہات میں بھی صفائی اور بالخصوص نکاسی آب کے انتظامات کو ہر لحاظ سے 100فیصد مثالی ہونا چاہیے ۔ڈپٹی کمشنر نے بعض مقامات پر صفائی اور نکاسی آب کے ناقص انتظامات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چند روز میں دیہات میں صفائی کے کاموں کو فوری طور پر بہتر بنایا جائے اور جن علاقوں میں نکاسی آب کے مسائل ہیں انہیں فوری طور پر بہتر بنایا جائے ،صفائی کے حوالے سے عوامی شکایات پر محکمانہ ایکشن لیا جائیگا۔ ڈپٹی کمشنر نے دیہات کے دورہ کے دوران گلی،محلوں کا پیدل دورہ کرتے ہوئے وہاں صفائی،سیوریج نالیوں اور نکاسی آب کے کاموں کا جائزہ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں