منصوبوں و دیگرادائیگیوں کے آڈٹ پیروں کا ریکارڈ طلب

 منصوبوں و دیگرادائیگیوں کے آڈٹ پیروں کا ریکارڈ طلب

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)پنجاب حکومت کے ماتحت کام کرنیوالے سرکاری اداروں کے سربراہوں سے 2سال کے ترقیاتی منصوبوں سمیت دیگر ادائیگیوں کے آڈٹ پیروں کا ریکارڈ طلب،

بیشتر آڈٹ پیرا التوا کا شکار ہیں جس پر ذمہ دار افسر وں کیخلاف محکمانہ کارروائیوں کا فیصلہ کیا گیا ،بعض بلدیاتی اداروں اورڈویلپمنٹ اداروں کے ایگزیکٹو و فنانس افسر ریکارڈ کی فراہمی میں تاخیری حربے استعمال کررہے ہیں ان کو ریکارڈ کی طلبی کے حتمی نوٹس جاری کردئیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق گوجرانوالہ ڈویژن کے تمام اضلاع میں صوبائی حکومت کے ماتحت کام کرنیوالے سرکاری اداروں جی ڈی اے ، واسا، پولیس، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ،ہاؤسنگ، بلڈنگز، ضلع کونسلز،میونسپل کارپوریشنز،میونسپل کمیٹیوں، محکمہ لوکل گورنمنٹ، ہائی وے ، لیبر، زراعت، خوراک، جنگلا ت، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، سوشل سکیورٹی، جیل خانہ جات، ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس، محکمہ مال، ٹرانسپورٹ، صحت، تعلیم وغیرہ کے ترقیاتی منصوبوں کی شفافیت اور آڈ ٹ پیروں کی چھان بین شروع کردی گئی اوربد عنوانی یا غفلت کے مرتکب افسر وں کیخلاف کارروائی کی جائیگی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں