رسولپور سیداں:نالے بند ہونے کے با عث مرکزی سڑک پر پانی جمع
گلیانہ(نامہ نگار )یونین کونسل ملکہ کے گاؤں رسولپور سیداں کی مین روڈ پر نالوں میں کچرا جمع ہونے کے باعث دو ماہ سے کھڑا پانی تالاب کا منظر پیش کرنے لگا۔
پانی کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے جبکہ پیدل چلنے والوں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے ۔مقامی افراد کے مطابق صفائی کا عمل باقاعدگی سے نہیں کیا جا رہا اور متعلقہ ٹیمیں چند مخصوص مقامات تک محدود رہتی ہیں جس کے باعث مسئلہ حل نہیں ہو پا رہا۔ اہلِ علاقہ نے اعلیٰ حکام سے رسولپور سیداں مین روڈ پر بند نالوں کی ہنگامی بنیادوں پر صفائی کا مطالبہ کیا ہے ۔