ڈسکہ :وزیر بلدیات نے ترقیاتی سکیموں کا سنگ بنیاد رکھ دیا

ڈسکہ :وزیر بلدیات نے ترقیاتی سکیموں کا سنگ بنیاد رکھ دیا

ڈسکہ(نامہ نگار ، نمائندہ دنیا )وزیر بلدیات ذیشا ن رفیق نے میونسپل کارپوریشن ڈسکہ کا دورہ کیا ،

 متعلقہ افسروں نے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری اور مجوزہ سکیموں پر بریفنگ دی، انہوں نے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت سکیموں کا سنگ بنیاد رکھا۔اس موقع پر کمشنر گوجرانوالہ نوید حیدر شیرازی، اسسٹنٹ کمشنر سعدیہ جعفر، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی فیصل شہزاد، ڈاکٹر رومان عاشر، افضل منشا سٹی صدر ،شیخ محمد الطاف اور وزیر بلدیات کی سیاسی ٹیم کے اراکین بھی موجود تھے ۔دورے کے دوران متعلقہ افسر وں ایم او آئی صائم سلیم اورسب انجینئر کبیر علی نے جاری اور مجوزہ سکیموں پر بریفنگ دی، جس میں سڑکوں کی بحالی، نکاسی آب کے نظام کی بہتری، سٹریٹ لائٹس کی تنصیب اور صفائی کے انتظامات شامل تھے ۔وزیر بلدیات نے ہدایت جاری کی کہ تمام ترقیاتی منصوبے شفافیت اور اعلیٰ معیار کے مطابق مقررہ مدت میں مکمل کیے جائیں تاکہ شہریوں کو دیرپا سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں