راہوالی :ڈاکوؤں نے بہن بھائیوں کو لوٹ لیا
راہوالی (نمائندہ دنیا )ڈاکوؤں نے بہن بھائیوں کو لوٹ لیا ۔
غلام دستگیر ورک ساکن پنڈی والہ حافظ آباد کا رہائشی اپنے بھائی اور بہن کے ہمراہ موٹر سائیکل تلونڈی کھجوروالی براستہ ابن والی جارہا تھا کہ دن تین بجے کے قریب دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے روک لیا اورجان سے ماردینے کی دھمکی دیکر ایک لاکھ دس ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے ، کینٹ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔