ساہیوال : 74امتحانی مراکز کے گرد دفعہ 144نافذ
ساہیوال ، چیچہ وطنی(خبرنگار، سٹی رپورٹر، نمائندہ دنیا)ساہیوال بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ساہیوال کے زیر اہتمام دہم جماعت کے پہلے سالانہ امتحان2026کا آغاز 27مارچ سے ہوگا جو8مئی تک جاری رہے گا۔
امتحانات کو شفاف اور پرامن بنانے کیلئے ڈپٹی کمشنر ساہیوال کیپٹن (ر)سمیع اﷲ فاروق نے دفعہ 144نافذ کردی ، جس کے تحت امتحانی مراکز کے 100 گز کے دائرہ کار میں صرف متعلقہ امیدوار جن کے پاس مستند رول نمبر سلپ ہو اور امتحانی عملہ داخل ہو سکے گا۔یہ پابندیاں ضلع ساہیوال میں قائم تمام 74 امتحانی مراکز کے گرد نافذ العمل ہوں گی۔