مہنگی پیٹرولیم مصنوعات عوام پر بم کے مترادف :کسان بورڈ
نارووال (خبر نگار) کسان بورڈ پاکستان کے نائب صدر چودھری نور الٰہی تتلہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔
حکومت نے 55 روپے تک اضافہ کر کے غریب عوام پر گویا بم گرا دیا ہے ۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ملک پہلے ہی مہنگائی کی شدید لہر کی لپیٹ میں ہے اور عام آدمی کیلئے زندگی گزارنا مشکل ہو چکا ہے ۔ ایسے حالات میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ عوام کے ساتھ کھلی زیادتی ہے جس کے اثرات ٹرانسپورٹ سمیت روزمرہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافے کی صورت میں سامنے آئیں گے ۔