کنٹونمنٹ بورڈ گوجرانوالہ کے 10 وار ڈز ، حلقہ بندی مکمل

کنٹونمنٹ بورڈ گوجرانوالہ کے 10 وار ڈز ، حلقہ بندی مکمل

راہوالی(نامہ نگار)کنٹونمنٹ بورڈ گوجرانوالہ کے آئندہ بلدیاتی انتخابات کیلئے سول اور آرمی ایریا میں ایک لاکھ 56ہزار ووٹوں پر مشتمل 10وارڈز کی حلقہ بندی مکمل کر لی گئی ،

سول علاقہ کی کئی آبادیوں کو سابق حلقہ بندی کی توڑ پھوڑ کر کے تقسیم کردیا گیا۔کشمیر کالونی ،ڈھینگرانوالی، گلاب پورہ کو 2سے زیادہ حلقوں میں تقسیم کردیا گیا۔ ہر وارڈ 15ہزار سے لے کر ساڑھے سولہ ہزار ووٹوں پر مشتمل ہوگی۔ وارڈ نمبر 1بدوکی گوسائیں میں بھگت گڑھا، سیٹھی کالونی، کینال پارک راہوالی میں مین بدوکی گوسائیاں حلقہ کے کل ووٹ 15748، وارڈ نمبر 2مین بازارراہوالی میں امرت پورہ اور مدینہ کالونی کو بھی شامل کرلیا گیا ، محلہ لوہاراں، محلہ جٹاں، محلہ کشمیریاں، محلہ انصاریاں، محلہ اونچا ٹبہ، محلہ پٹھاناں، گلی راجپوتاں ، قبرستان روڈ، مین بازار، دربار بابا چپ شاہ تک کل ووٹ 15214۔ وارڈ نمبر 3محلہ شریف فارم، سلامت پورہ، گلی مکی مسجد، ملت کالونی، بلال سٹریٹ، شوگر ملز کالونی، کل ووٹ 15793۔ وارڈ نمبر 4ڈی سی کالونی، شاہراہ قائداعظم، گرین ٹاؤن، المنصورہ ٹاؤن، ڈی سی کالونی ، کچھ حصہ ڈھینگرانوالی کا کل ووٹ 15669۔ وارڈ نمبر 5کشمیر کالونی بلال ٹاؤن، ڈھینگرانوالی مین بازار، محلہ مغلاں ٹینکی والا، گرلز ہائی سکول، جامعہ مسجد بلال ، مین بازار کشمیر کالونی، سٹریٹ نمبر 2-3،کرسچن آبادی کل ووٹ 15200۔ وارڈ نمبر 6مسلم ٹاؤن، شریف پورہ، محلہ گڑھی شاہو، محلہ گجراں، گلاب پورہ، جامعہ مسجد بہار مدینہ تک کل ووٹ 15677۔ وارڈ نمبر 7علامہ اقبال ٹاؤن ، ڈیفنس فیز ٹو، کشمیر کالونی ، سٹریٹ نمبر 2، گلی نمبر 1تا 7علامہ اقبال ٹاؤن، گلاب پورہ، گلی نمبری 7تا 10علامہ اقبال ٹاؤن، مین گلی خوشی ٹاؤن تک کل ووٹ 15251۔ وارڈ نمبر 8عسکری ہوم 1ڈیفنس فیز 2، عسکری ہوم ٹو، اے ون ٹو فور ایریا کینٹ، بازار ایریا 4-5-6کینٹ کل ووٹ 15251۔ وارڈ نمبر 9کیولری ایریا سے مین کینٹ ، IBایریا کل ووٹ 16224۔ وارڈ نمبر 10این ایل سی ورکشاپ سے بازار ایرا، ٹینکی نمبر 7، مین کینٹ امین پور ڈھبہ، امین پور کلاں، امین پور خورد وغیرہ کل ووٹ 16490ہونگے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں