نئی حلقہ بندیاں،اوکاڑہ، پاکپتن کو بھی میونسپل کارپوریشن کا درجہ مل گیا
ساہیوال(خبرنگار)محکمہ بلدیات پنجاب نے بلدیاتی اداروں کی نئی حلقہ بندیوں میں اوکاڑہ اور پاکپتن کو بھی میونسپل کارپوریشن کا درجہ دیدیا۔
اس طرح ڈویژن کے تینوں ضلعی ہیڈ کوارٹرز نئے بلدیاتی سیٹ اپ میں میونسپل کارپوریشن ہونگے ۔ یہ بات ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ شاہد فاروق وڑائچ نے تفصیلات دیتے ہوئے بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ نئے بلدیاتی ایکٹ سے پہلے میونسپل کمیٹی اوکاڑہ کی حدود میں آبادی 4 لاکھ نفوس پر مشتمل تھی۔ جو اب بڑھ کر 5 لاکھ 47 ہزار ہو جائیگی۔