لالہ موسیٰ:ٹرانسپورٹرز نے کرا ئے از خود ہی بڑھا دئیے

لالہ موسیٰ:ٹرانسپورٹرز نے کرا ئے از خود ہی بڑھا دئیے

لالہ موسیٰ (نامہ نگار )پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹرز نے بھی کرایوں میں من مانا اضافہ کر دیا جبکہ۔۔۔

لوہا، سیمنٹ، سریا اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بھی بڑھنے لگیں۔تفصیلات کے مطابق کھارہاں سے لالہ موسیٰ اور لالہ موسیٰ سے گجرات تک سفر کا کرایہ پہلے 100 روپے تھا مگر ٹرانسپورٹرز کی جانب سے اسے بڑھا کر 130 سے 150 روپے تک وصول کیا جا رہا ہے جس پر مسافروں میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے ۔مسافروں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے تاحال کوئی نیا کرایہ نامہ جاری نہیں کیا گیا جس کے باعث ٹرانسپورٹرز اپنی مرضی کے مطابق کرایہ وصول کر رہے ہیں۔ اس صورتحال کے باعث کئی مقامات پر مسافروں اور کنڈکٹرز کے درمیان تکرار اور تلخ کلامی کے واقعات بھی سامنے آئے ہیں۔شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر کرایہ نامہ جاری کیا جائے اور من مانے کرائے وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائی کی جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں