ایران پر بلا جواز حملہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی:نذیر آرائیں
گگو منڈی(نامہ نگار)امریکا اور اسرائیل نے ایران پر بلا جواز حملہ کر کے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے ،
اقوام متحدہ اور عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کی رپورٹ کے برعکس حملہ کر کے امریکی شہریوں کی زندگیاں بھی داؤ پر لگا دی گئیں ۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما چودھری نذیر احمد آرائیں نے گگو منڈی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا اگر جنگ نے طول پکڑا تو امریکی عوام کی طرف سے صدر ٹرمپ کے خلاف شدید احتجاج کا سلسلہ بھی شروع ہو سکتا ہے ،امریکی عوام کی اکثریت سمجھتی ہے کہ ایران کے خلاف فوجی کارروائی کا کوئی جواز نہ تھا۔