شہریوں کو تنگ کرنیوالا جعلی پولیس اہلکارپکڑاگیا

شہریوں کو تنگ کرنیوالا جعلی  پولیس اہلکارپکڑاگیا

بصیرپور(نامہ نگار)شہریوں کو تنگ کرنے والا جعلی پولیس اہلکارپکڑاگیا،

تفصیل کے مطابق ایس ایچ او انسپکٹرفرخ حسن کو اطلاع ملی کہ مڑھاپھاٹک پرمشکوک شخص خودکو پولیس ملازم ظاہرکرتے ہوئے شہریوں کو چیک کررہاہے ۔جس پر انہوں نے نفری کے ہمراہ موقع پرپہنچ کر مشکوک شخص کو قابوکرلیاجس نے اپنانام اختررحمانی بتایا۔ملزم کے خلاف خودکوپولیس کانسٹیبل ظاہرکرنے پرمقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں