ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ کا سہولت بازار چیچہ وطنی کا دورہ
غازی آباد(نمائندہ خصوصی)ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ ساہیوال امان اﷲ سومرو نے سہولت بازار چیچہ وطنی کا دورہ کیا،
جہاں پر انہوں نے سبزی، فروٹ اور کریانہ کی مختلف اشیاء کی قیمتوں اور معیار کو چیک کیا،اور خریداروں سے کوالٹی اور معیار کے بارے میں دریافت کیا، جس پر خریداروں نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے عوام کو آٹا اور چینی سمیت دیگر سہولیات ترجیحی بنیادوں پر دینے کی ہدایت کی ، انہوں نے سہولت بازار میں بہترین انتظامات کرنے اور محکمانہ کارکردگی کو سراہا، انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی ہدایات کے مطابق سہولت بازاروں میں اشیائے ضروریہ وافر مقدار میں فراہم کی جا رہی ہیں۔