سمبڑیال :مختلف مقامات سے 2بہنوں سمیت 3 خواتین اغوا

سمبڑیال :مختلف مقامات سے  2بہنوں سمیت 3 خواتین اغوا

سمبڑیال(سٹی رپورٹر )مختلف مقامات سے دوبہنوں سمیت 3 خواتین کو اغوا کر لیا گیا ۔

موضع بھکڑیوالی کے رہائشی سکندر حیات کی اہلیہ 32 سالہ ردا فاطمہ کو ملزم ورغلا پھسلا کر اغوا کر کے لے گئے اور گھر میں موجود 80 ہزارروپے ،طلائی زیورات ،لیڈیز سوٹ بھی ساتھ لے گئے ۔اڈا ساہووالہ لیدر فیکٹری کے قریب رہائشی پذیر احمد یار کی دونوں بیٹیوں 16 سالہ حبیبہ اور18 سالہ اریبہ کونامعلوم افراد نے اغوا کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں