پٹرولنگ پولیس کے اہلکار عیدی کے نام پر رقوم بٹورنے لگے

پٹرولنگ پولیس کے اہلکار عیدی کے نام پر رقوم بٹورنے لگے

منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار )تحصیل ڈسکہ میں جرائم کی روک تھام کیلئے بنائی گئی پٹر ولنگ چیک پوسٹوں کے عملہ نے موٹرسائیکل سوار وں کا جینا محال کردیا عید ی مہم کے نام پر پیسے بٹورنے شروع کر دئیے ۔

پٹر ولنگ چیک پوسٹوں پرتعینات اہلکار ہر موٹرسائیکل سوار سے 1000 سے 1500روپے تک عیدی مہم کے نام پر بٹورنے میں مصروف ہیں اگر کوئی موٹرسائیکل سوار اہلکاروں کو پیسے نہ دے تو اس کو گھنٹوں سڑک کنارے کھڑا کرکے ذلیل وخوار کیاجاتا ہے جس کی وجہ سے وہ پیسے دینے پرمجبور ہوجاتے ہیں ۔علاقہ مکینوں نے الزام عائد کیا کہ جرائم پیشہ عناصر پر دھیان رکھنے کیلئے بنائی گئی پیٹرولنگ چیک پوسٹوں کے عملہ نے جرائم پر نظر رکھنے کے بجائے موٹرسائیکل سواروں پر نظر رکھنا شرو ع کردی ہے اور ہر موٹرسائیکل سوار سے پیسے بٹورنے میں مصروف ہیں۔ علاقہ مکینوں نے آئی جی پنجاب اور ڈی پی او سیالکوٹ سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے رابطہ کرنے پر پٹر ولنگ چیک پوسٹوں کے اہلکاروں نے بتایاکہ سارا سال کسی سے کوئی پیسہ نہیں لیتے اگر تہوار پر پیسے لے لیتے ہیں تو کونسی قیامت آگئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں