امریکہ کا رجیم چینج کا خواب پورا نہیں ہوگا :ڈاکٹر طارق

امریکہ کا رجیم چینج کا خواب پورا نہیں ہوگا :ڈاکٹر طارق

گجرات(سٹی رپورٹر )جماعت اسلامی پنجاب کے امیرڈاکٹرطارق سلیم نے کہا ہے کہ امریکہ کا رجیم چینج کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا

ایرانی عوام امریکہ اور اسرائیل کی جارحیت کے خلاف ہیں،ڈاکٹر طارق سلیم نے مسلم حکمرانوں کی بے حسی بے بسی اور خواب غفلت کی چادر تان کر سونے کو مسلم دنیا کا المیہ قرار دیا، انہوں نے کہا کہ آیت اﷲ خامنہ ای کی شہادت کے بعد ایرانی عوام مضبوطی سے کھڑ ے ہیں ، پور ی دنیا کے مسلمان ایرانیوں کے ساتھ ہیں دنیا نے پہلی بار دیکھا تل ابیب پر ایرانی میزائل گرے ہیں انہوں نے کہا کہ ایران زندہ رہے گا اور امت مسلمہ زندہ رہے گی مسلمان ملکوں کی قیادت بے حسی کی چادر اتار دیں بورڈ آف پیس عالمی دہشت گرد کی قیادت میں بنا ہے پاکستانی عوام کسی بورڈ آف پیس کو مسترد کرتے ہیں پاکستانی حکومت بورڈ آف پیس سے واپس نکلے امریکہ سنی اور شیعہ کو تقسیم کرنا چاہتا تھا پاکستانی علمااپنے ایرانی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں ،امریکہ اور اسرائیل کو ایران میں شکست کا سامنا ہے ہم ایرانی عوام کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں