سول و ملٹری قیادت عوام کو مایوس نہیں کریگی :لیگی رہنما

سول و ملٹری قیادت عوام کو  مایوس نہیں کریگی :لیگی رہنما

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )پاکستان مسلم لیگ (ن)کے مقامی رہنماؤں اقبال صدیق سدھو، جمشید سلطان ورک،

گلزار احمد باٹھ اور محمد آصف مٹو نے کہا ہے کہ آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پاکستان کی سول اور ملٹری قیادت ملک کے دفاع اور سالمیت کے تحفظ کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے اور وہ پاکستان کے باشعور عوام کو کبھی مایوس نہیں کرے گی پاکستان کی موجودہ قیادت نے دانشمندی، بصیرت اور جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کے عزائم کو ناکام بنایا انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور قربانیاں ملک کے دفاع کی مضبوط ضمانت ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں