لالہ موسیٰ :چھوٹا اور بڑا گوشت شہریوں کی پہنچ سے دور
لالہ موسیٰ (نامہ نگار )شہر میں چھوٹا اور بڑا گوشت شہریوں کی پہنچ سے دور ہوگیا۔
لالہ موسیٰ کے بوہڑ بازار میں چھوٹا گوشت سرکاری نرخ 1700 روپے فی کلو کے بجائے 2800 روپے فی کلو جبکہ بڑا گوشت 900 روپے کی بجائے 1300 روپے فی کلو فروخت کیا جا رہا ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ قصاب سرکاری نرخ ناموں کی کھلم کھلا خلاف ورزی کر رہے ہیں مگر متعلقہ ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔شہریوں نے الزام عائد کیا ہے کہ حکومتی ادارے ، پیرا فورس اور پرائس کنٹرول کمیٹی مکمل طور پر منظرعام سے غائب ہیں جس کی وجہ سے دکاندار من مانے نرخ وصول کر رہے ہیں۔عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری نوٹس لے کر سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور مہنگا گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔