لالہ موسیٰ:کیمیکل سے تیار دودھ مہنگے داموں فروخت

لالہ موسیٰ:کیمیکل سے تیار دودھ مہنگے داموں فروخت

لالہ موسیٰ (نامہ نگار ) ملاوٹی اور پاؤڈر سے تیار مضرصحت دودھ مہنگے داموں فروخت ہونے لگا ۔

لالہ موسیٰ کے مختلف علاقوں میں شہریوں نے شکایت کی ہے کہ دودھ فروش پاؤڈر سے تیار کردہ اور ناقص معیار کا دودھ سرکاری نرخ سے بھی زیادہ قیمت پر فروخت کر رہے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ نہ صرف دودھ کا معیار انتہائی خراب ہے بلکہ قیمتیں بھی من مانی وصول کی جا رہی ہیں جس سے عوام کو دوہرا نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے ۔شہریوں کے مطابق کئی مقامات پر دودھ سرکاری ریٹ سے زیادہ قیمت پر فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ متعلقہ اداروں کی جانب سے کوئی مؤثر کارروائی نظر نہیں آ رہی۔شہریوں نے اربابِ اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری نوٹس لے کر ملاوٹ شدہ دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ۔ شہریوں نے سوال اٹھایا ہے کہ فوڈ اتھارٹی کہاں ہے اور کیوں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں