کامونکے میں ملزموں کی فائرنگ سے شہید کانسٹیبل سپرد خاک

 کامونکے میں ملزموں کی فائرنگ سے شہید کانسٹیبل سپرد خاک

کامونکے (نامہ نگار )حبیب پورہ میں چھاپے کے دوران فائرنگ سے شہید ہونے والے تھانہ سٹی کے کانسٹیبل محمد اکرام کو سائیں سخی والا قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔

 نماز جنازہ میں ایس ایس پی آپریشن گوجرانوالہ غیور احمد، ایس پی صدر گوجرانوالہ اختر علی وینس، ڈی ایس پی سرکل رانا ظہور احمد سمیت پولیس افسران، اہلکاروں اور سول سوسائٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ یاد رہے کہ جمعہ کی دوپہر تھانہ صدر کے علاقہ حبیب پورہ میں چھاپے کے دوران ڈکیتی و دیگر مقدمات میں مطلوب و اشتہاری ملزموں عمر فاروق عرف عمر گجر اور حماد عرف اویس گجر وغیرہ نے ایس ایچ او سٹی نعیم بٹ اور اُن کی ٹیم پر فائرنگ کر دی تھی جس کے نتیجے میں کانسٹیبل محمد اکرام شہید جبکہ کانسٹیبل اکرام الحق بٹ شدید زخمی ہو گئے تھے ۔ اس دوران ملزموں کے ہاتھوں اُن کے تایا طیب گجر کو بھی گولی لگی۔ بعدازاں تھانہ صدر میں ایس ایچ او سٹی نعیم بٹ کی مدعیت میں عمر فاروق عرف عمری گجر، حماد عرف اویس گجر، اُن کے والد قیوم گجر، کزن احتشام عرف شامو گجر، چچا طارق جاوید گجر اور چار نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں