سیالکوٹ اور نواح میں مادہ جانوروں کو ذبح کرنا معمول

 سیالکوٹ اور نواح میں مادہ جانوروں کو ذبح کرنا معمول

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )سیالکوٹ اور گردو نواح میں پابندی کے باوجود مادہ جانوروں کو ذبح کرنا معمول بن گیا،

غیر معیاری گوشت سر عام فروخت ہونے لگا، لائیو سٹاک ٹیموں اور فوڈ اتھارٹی نے علاقہ کا رخ کرنا چھوڑ دیا، شکایات کے باوجودسیالکوٹ اور نواحی علاقوں میں غیر قانونی سلاٹر ہاؤس بند نہیں ہو سکے ۔سیالکوٹ اور گردو نواح کے دیگر دیہات میں سرکاری سلاٹر ہاؤس نہیں بلکہ قصابوں نے گھروں، حویلیوں، خالی پلاٹوں اور دکانوں کے آگے چھوٹے ، بڑے جانوروں کو غیر قانونی طور پر ذبح کرنا معمول بنا لیا، پابندی کے باجود بھیڑ، بکری، گائے بھینس کو بھی ذبح کیا جا رہا ہے بلکہ پانی ملا مضر صحت گوشت کا فروخت ہونا معمول بن گیا ہے ۔ اکثر قصابوں نے ویٹرنری ڈاکٹر کی جعلی مہریں بنائی ہوئی ہیں جوگوشت پر لگا لیتے ہیں۔ اہل علاقہ نے تحصیل اور ضلعی انتظامیہ سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں