خاتون کی موت کا معمہ حل نہ ہوسکا، سسرالیوں پر الزام

 خاتون کی موت کا معمہ حل نہ  ہوسکا، سسرالیوں پر الزام

وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)خاتون کے تیزاب پینے سے جاں بحق ہونے کا معمہ حل نہ ہوسکا ، وزیرآباد کے علاقہ کوٹ نواں کے رہائشی احسان اللہ کی بیٹی عاصمہ کی شادی نواحی موضع رام گڑھ میں وقار اشرف سے ہوئی۔

اشرف کو دو روز بیٹی کا ہسپتال سے فون آیا کہ اسکی حالت سیریس ہے ،ہسپتال پہنچا تو بیٹی نے بتایا کہ شوہر وقار اور اسکے والد اشرف نے تیزاب پلا کر مارنے کی کوشش کی ،دوران علاج بیٹی چل بسی، پو لیس نے خاتون کے والد احسان اللہ کی مدعیت میں داماد اور اسکے والد پر مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ۔پولیس کا کہنا ہے کہ معاملہ کو مختلف پہلوؤں سے دیکھ رہے ہیں ، تحقیقات میں حقیقت سامنے آ جائے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں