گجرات:منشیات فروش گرفتار ایک کلو سے زائد چرس برآ مد
گجرات(سٹی رپورٹر )تھانہ صدرسرائے عالمگیر نے منشیات فروش کو گرفتار کرکے ایک کلو سے زائد چرس برآ مد کر لی ۔
ایس ایچ او تھانہ صدرسرائے عالمگیرآفتاب رسول چوہان اور عثمان بشیرسب انسپکٹر نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش اسرار احمد سکنہ پنڈی جٹاں کو گرفتارکرکے 1140گرام چرس برآمد کرلی۔پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی۔ڈی پی او رانا عمر فاروق کا کہنا تھا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جنکے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔