لالہ موسیٰ:کریا نہ کی دکان میں آ تشزدگی ، سامان راکھ
لالہ موسیٰ(نمائندہ دنیا )لالہ موسیٰ کے محلہ دھامہ میں دکان میں آگ لگ گئی ،کریانہ کاسامان جل کرراکھ بن گیا۔
محلہ دھامہ چودھری شیرعلی چوک میں واقع وسیم کی کریانہ دکان میں گیس سلنڈر پر لگنے والی آگ نے پوری دکان کو لپیٹ میں لے لیا،اطلاع ملنے پر فا ئر بریگیڈ کی گاڑیوں نے آگ پر قابو پالیاتاہم دکان میں موجودسامان جل کر راکھ بن گیا۔