ڈی ایس پی ٹریفک آفس گجرات میں شہریوں میں ہیلمٹ تقسیم
گجرات(سٹی رپورٹر )ڈی ایس پی ٹریفک آفس گجرات میں ٹریفک قوانین پر عملدرآمد اور ہیلمٹ کے استعمال بارے آگاہی کے سلسلہ میں تقریب منعقد ہوئی ،
جس میں ممتاز شخصیات چودھری زنیر گجر اور محمد طلحہ خان نے صحافیوں اور شہریوں میں ہیلمٹ اور پمفلٹ تقسیم کیے ، اس موقع پر ڈی ایس پی ٹریفک پولیس گجرات ظہیر احمد جنجوعہ ، انسپکٹر عمران ، صدر پریس کلب سید نوید شاہ ، سینئر صحافی عرفان حفیظ کھوکھر ، سید اظہر شاہ ، عاصم رضا سید ، رانا علی رضا و دیگر موجود تھے ، ڈی ایس پی ٹریفک پولیس گجرات ظہیر احمد جنجوعہ کا کہنا تھا کہ موٹر سائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ کا استعمال نہ صرف قانونی تقاضا ہے بلکہ حادثات کی صورت میں قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔