تعلیم و تر بیت کے بغیر مہذب معاشرے کی تشکیل نہیں ہو سکتی :عمران بھٹی

تعلیم و تر بیت کے بغیر مہذب معاشرے  کی تشکیل نہیں ہو سکتی :عمران بھٹی

وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )تعلیم اورعلم کے ذریعے انسان دنیا ومافیا کے حالات وواقعات سے آگاہ رہتا ہے ،

 قوم کے نونہالوں کوتعلیم دلواکرہم باعزت اورمہذب قوم کہلاسکتے ہیں،تعلیم کے ذریعے انسان میں شعور اجاگرہوتا ہے ،خوبصورت معاشرہ کی تشکیل کیلئے طلبا کی تعلیم اور اخلاقی تربیت پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے ، جدیدٹیکنالوجی تقاضوں سے آگاہی کے لئے معاشرے کے ہرفردکواپنے اپنے مقام پرکوشش کرکے ہربچے کوتعلیم کی ترغیب دیکرتعلیمی اداروں میں داخل کراناہوگا۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر عمران بھٹی نے دی ایجوکیٹرز سکول کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں