ایران نے طاغوتی طاقتوں کا غرور خاک میں ملا دیا :وقاص رضا

ایران نے طاغوتی طاقتوں کا غرور خاک میں ملا دیا :وقاص رضا

حافظ آباد(نامہ نگار ، نمائندہ دنیا )ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر ملک وقاص رضا اعوان ایڈووکیٹ نے اسلام آباد میں ایرانی سفیر اور قونصل جنرل ہادی گلریز سے ملاقات کی ۔

اس دوران ملک وقاص رضا اعوان ایڈوکیٹ نے آیت اﷲخامنہ ای کی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ایرانی بھائیوں سے اظہاریکجہتی کیا۔ ملک وقاص رضا اعوان کا کہنا تھا کہ ایرانی قوم نے اسوہ حسینی ؓ کو مینارہ نور بناکر اورامریکہ اور اسرائیل کے سامنے ڈٹ کریہودوہنود اور طاغوتی طاقتوں کے غرور کو خاک میں ملادیا جس پر پوری پاکستانی قوم ان کی جرأ ت وبہادری کو سلام پیش کرتی ہے ۔ اس موقع پر انہوں نے ایران پر امریکی اور اسرائیلی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت بھی کی اور اسے بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں اُڑانے کے مترادف قراردیا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں