انصاف کیلئے بار اور بینچ کا اعتماد ضروری :جسٹس سلطان تنویر

انصاف کیلئے بار اور بینچ کا اعتماد ضروری :جسٹس سلطان تنویر

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سلطان تنویر احمد نے کہا ہے کہ۔۔۔

بینچ اور بار کے باہمی اعتماد اور ورکنگ ریلیشن شپ کے ذریعے ہی انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جاسکتا ہے وکلا اور ججز آپس میں محبت کا رشتہ قائم رکھیں اور تمام عدالتی امور کو نمٹانے کیلئے آپس میں رابطہ کاری کے تحت بہتر انداز میں انجام دیں، ہر وکیل آئین اور قانون کی بالادستی پر یقین رکھتا ہے ، انہوں نے کہا کہ وکلا اپنے عمل سے ثابت کریں کہ وہ قانون اور آئین کی بالادستی پر حقیقی معنوں میں یقین رکھتے ہیں۔ ان خیا لات کا اظہار انہوں نے علامہ اقبال بار ہال میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیدار وں کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب سے صدر سعید احمد بھلی، سیکرٹری شہباز شمس، رانا قیصر محمود، حافظ روہبان حفیظ، میاں ناصر اقبال نے بھی خطاب کیا۔ جسٹس سلطان تنویر احمدنے صدر سعید احمد بھلی، سیکرٹری شہباز شمس، سینئر نائب صدر اظہر عباس بھٹی، نائب صدر گل دیبا ساہی، جوائنٹ سیکرٹری ملک دانش اعوان، فنانس سیکرٹری لیاقت علی گجر، لائبریری سیکرٹری قاسم احسان بھلی، آڈیٹر حافظ عدنان اقبال وممبران مجلس عاملہ سے حلف لیا۔ جسٹس سلطان تنویر احمدنے کہا کہ میرے لئے فخر اور اعزاز کی بات ہے کہ ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے شہر میں آنے کا موقع ملا، وکلا قائد اعظم اور علامہ اقبال کی میراث کو آگے بڑھائیں۔ ، قانون و آئین کی بالادستی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔ تقریب کے اختتام پر ڈسٹرکٹ بار کی جانب سے جسٹس سلطان تنویر احمد کو سونیئر پیش کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں