کار کی ٹکر سے 2 موٹر سائیکل سوار شدید زخمی
چیچہ وطنی(نمائندہ دنیا)عیدالفطر کے موقع پر نیشنل ہائی وے چیچہ وطنی پر کار کی ٹکر سے 2 موٹرسائیکل سوار شدید زخمی ہوگئے۔
حادثہ نیشنل ہائی وے چک نمبر 112 بارہ ایل کے قریب پیش آیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیوٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا ،پولیس نے بھی موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کردیا، تاہم جانی نقصان نہیں ہوا۔