گورنمنٹ ہائی سکول جلا بلگن سے 8پنکھے ، رقم ، خار دار تار چوری
راہوالی (نمائندہ دنیا )گورنمنٹ ہائی سکول جلا بلگن سے نامعلوم چور 8پنکھے ،ہزاروں روپے ،باؤنڈری وال کے خاردار تار اور اینگلز اتار کر لے گئے۔
ہیڈ ماسٹر کے مطابق چوکیدار فیاض نے فون پر اطلاع دی کہ رات 9 بجے کھانا کھانے کے لیے گھر گیا ،واپس آکر دیکھا کہ دو کلاس رومز کے دروازے کھلے ہیں اور کمروں میں لگے آٹھ سیلنگ فین بھی موجود نہیں ہیں جبکہ ششم کلاس کی الماری اور دراز میں فیس کی مد میں پڑے 8 ہزار روپے بھی غائب ہیں، اس سے قبل بھی سکول سے نامعلوم چور باؤنڈری وال سے کانٹے دار بمع اینگلز اتار کر لے جا چکے ہیں، کینٹ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔