شہری موٹر سائیکل پر جاتے 12 لاکھ روپے گنوا بیٹھا
کسووال ( نمائندہ خصوصی) کسووال کا شہری موٹر سائیکل پر جاتے ہوئے 12 لاکھ روپے گنوا بیٹھا۔
ذرائع کے مطابق کسووال کا رہائشی کریانہ سٹور کا مالک شیخ یوسف موٹر سائیکل پر12لاکھ روپے لیکر میاں چنوں جارہا تھا کہ راستے میں تھانہ سٹی سے لیکر بس سٹینڈ میاں چنوں کے درمیان میں سڑک پر اس سے 12لاکھ روپے کہیں گر گئے ۔متاثرہ شہری نے اپیل کی جس کسی کو رقم ملے مجھے واپس کر دے ۔