حافظ آباد:گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر ، ایک جاں بحق ، 2زخمی

 حافظ آباد:گاڑی کی موٹر سائیکل  کو ٹکر ، ایک جاں بحق ، 2زخمی

حافظ آباد(نمائندہ دُنیا ، نامہ نگار ) نواحی گاؤں سولنگیں اعوان کوٹ سرور روڈ کے قریب لوڈر گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکرکے نتیجہ میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔

عرفان ، فرحان ، محمد یوسف موٹر سائیکل پر جارہے تھے کہ لوڈر گاڑی نے ٹکر مار دی جسکے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار زخمی ہو گئے ۔ ریسکیو 1122نے زخمیوں کو فوری طور پر ٹراما سنٹر منتقل کیا جہاں محمد یوسف زخموں کی تام نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس نے ڈرائیور اعجاز احمد کو حراست میں لے لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں