دکانوں کے تالے توڑ کر چوری کر نیوالے میاں بیوی گرفتار
ملزموں سے 55لاکھ روپے ، قیمتی پر فیوم ، کپڑے جوتے اور دیگر سامان برآ مد
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )تھانہ کینٹ پولیس نے چور گینگ کی سرغنہ خاتون سمیت 2 افراد گرفتار کرکے لاکھوں روپے کا مال مسروقہ، قیمتی پرفیوم، کپڑے ، جوتے اور 55لاکھ روپے برآمد کر لئے ۔ ایس ایچ او کینٹ انسپکٹر مدثر یعقوب بریار نے جدید ٹیکنالوجی اور مؤثر حکمتِ عملی کے ذریعے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے تھانہ کینٹ کے علاقہ کی 3 شاپس پر وارداتوں میں ملوث گروہ کو گرفتار کر لیا۔ ملزم شاپس کے تالے توڑ کر قیمتی پرفیوم، کپڑے ،شوز اور لاکھوں روپے چوری کرنے میں ملوث تھے ۔ ابتدائی تفتیش میں ملزموں نے متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا۔پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کر لیا ۔گرفتار ملزموں میں فضہ امجد اورامجد سکنہ محلہ گیلانی گوہد پور سیالکوٹ شامل ہیں۔ ملزم علاقہ تھانہ کینٹ کے علاوہ ضلع سیالکوٹ کے تھانہ مراد پور، تھانہ اگوکی، تھانہ موترہ اور ضلع گجرات کے تھانہ صدر جلا پور جٹاں میں وارداتیں کرنے میں ملوث اور ریکارڈ یافتہ ہیں۔ ملزموں کو CCTVکیمروں کی فوٹیج سے ٹریس کر کے گرفتار کیا گیا۔