ٹاور پر چڑھ کر خودکشی کی دھمکی دینے والے کو ریسکیو 1122نے اتار لیا

ٹاور پر چڑھ کر خودکشی کی دھمکی دینے  والے کو ریسکیو 1122نے اتار لیا

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )دربرجی چوک میں نجی فون کمپنی کے ٹاور پر ایک شخص کے چڑھ کر چھلانگ لگانے کی دھمکی کی اطلاع پر ریسکیو 1122کی کارروائی۔۔۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیورز نے موقع پر پہنچ کر اس شخص کو حوصلہ دیا اور باتوں میں الجھا کر رکھا بعدازاں ائیریل پلیٹ فارم کے ذریعہ اس تک رسائی حاصل کی گئی اور 50سالہ ممتاز کو باحفاظت اتارنے کے بعد اہل خانہ کے سپرد کر دیا گیا جن کے مطابق ممتاز کا ذہنی توازن درست نہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں