ڈسکہ :ڈکیتی ، چوری کی وا ر داتیں شہری مال و زر سے محروم
ہیڈ بمبانوالہ ،ڈسکہ، منڈیکی گورائیہ (نامہ نگار ، نمائندہ دنیا )چار وارداتوں میں شہری لاکھوں کے طلائی زیورات، رقم ، موٹر سائیکل ودیگر سامان سے محروم ہوگئے۔
موضع بریار میں مزمل حسین کی بھابھی کے 8تولے طلائی زیورات ایک بریسلٹ، ایک چین، دو انگوٹھیاں، تین کڑے اور کانٹے چوری ہوگئے ، رنجھائی میں بابر حسین کے گھر سے 25ہزارروپے اور دو طلائی انگوٹھیاں چوری، چونگی نمبر 8پان شاپ پر کھڑی دانش علی کی موٹر سائیکل چوری ، گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول جنڈوساہی سے کمرے کی وائرنگ، واش روم میں لگی دوعدد موٹرز اور تار چوری ہوگئے ۔