عید کے ایام میں 210ٹریفک حادثات، 2افراد جاں بحق ،270 زخمی
گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)عیدالفطر کے ایام مجموعی طور پر 210 حادثات پیش آئے جن کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 270 شہری زخمی ہو گئے۔
ریسکیو اور ٹریفک حکام کے مطابق حادثات کی بڑی وجوہات میں تیز رفتاری، لاپرواہی، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور رش تھا ، عید کے دنوں میں شہریوں کی بڑی تعداد کی نقل و حرکت اور تفریحی مقامات کا رخ کرنے کے باعث سڑکوں پر غیر معمولی دباؤ دیکھنے میں آیا۔